45 امریکی سینیٹرز کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں تشدد فوری روکنے کا مطالبہ

45 امریکی سینیٹرز نے اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد اور فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں روکنے کا سخت مطالبہ کیا ہے۔
امریکہ کے 45 سینیٹرز نے ایک مشترکہ قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری تشدد پر فوری طور پر قابو پائے۔
ڈیموکریٹ سینیٹرز نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پیس بورڈ نے امن کیلئے عالمی فورس کی تعیناتی، شرم الشیخ معاہدہ اور حماس کا ایفائے عہد لازمی قرار دے دیا
امریکی سینیٹرز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مظالم کے دوران اپنے امریکی شہریوں کی ہلاکتوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ان واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس وقت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آبادکاروں کی جانب سے شدید حملے جاری ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، رواں برس اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں 63 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
الجزیرہ نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے اب تک مظلوم فلسطینیوں پر 4 ہزار سے زائد پرتشدد حملے کیے جا چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











