کراچی کے نجی اسپتال میں نومولود بچہ مبینہ طور پر غائب، اہلخانہ کا اسپتال میں احتجاج

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی اسپتال میں پیدائش کے بعد نومولود بچہ مبینہ طور پر غائب ہو گیا، جس پر اہلخانہ نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کی۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قائم ایک نجی اسپتال میں عجیب اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں پیدائش کے بعد نومولود بچہ مبینہ طور پر غائب ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچے کے شدید غمزدہ اور مشتعل اہلخانہ نے رات گئے اسپتال کے اندر شدید احتجاج کیا اور مبینہ طور پر توڑ پھوڑ بھی کی۔ واقعے کے فوراً بعد اسپتال کا تمام عملہ مبینہ طور پر موقع سے غائب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی؛ توحید کمرشل میں مسلح ملزمان کی بڑی واردات، 45 افراد سے لوٹ مار
متاثرہ خاتون کے شوہر راشد نے بتایا کہ پچھلے 7 ماہ سے ان کی بیوی کا اسی نجی اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ 28 اگست 2026 کو جب ان کی بیوی کی طبیعت اچانک بگڑی تو وہ انہیں فوراً اسپتال لے کر پہنچے۔
شوہر نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر انجم نے ان کی بیوی کا آپریشن کیا۔ تاہم آپریشن مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر نے اہلخانہ کو بتایا کہ بچے کی پیدائش ہی نہیں ہوئی ہے، جس پر اہلخانہ نے بچہ غائب کرنے کا الزام لگایا۔
نومولود کے غائب ہونے کی خبر پھیلتے ہی ناظم آباد پولیس کی نفری اسپتال پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اسپتال کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









