جمعرات، 3-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/20هـ (02-09-2026م)

خضدار: ایف سی ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایک ہزار سے زائد ریکروٹس پاس آؤٹ

02 ستمبر, 2026 12:53

ایف سی بلوچستان کے خضدار میں واقع ٹریننگ سینٹر سے ایک ہزار 422 ریکروٹس اپنی بنیادی ملٹری تربیت مکمل کر کے پاس آؤٹ ہو گئے ہیں۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی ایک باوقار اور پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی۔

اس تقریب کے ساتھ ہی ایک ہزار 422 ریکروٹس اپنی سخت اور جدید عسکری تربیت کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر کے ملک و قوم کی دفاعی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، سرمایہ کاری پر گفتگو

تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ خضدار تھے، جبکہ اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین، سول و عسکری حکام اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کمانڈنٹ خضدار نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹس کو ان کی سخت تربیت کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پریڈ کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں نے عسکری تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا شاندار اور عملی مظاہرہ پیش کیا، جسے تقریب کے تمام شرکا نے بے حد سراہا۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹ محمد طاہر کو ان کی نمایاں خدمات پر آئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا اور دیگر نمایاں کارکردگی والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔