کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاک فوج

پاک فوج نے یوم دفاع پر عزم ظاہر کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پاک فوج کی قیادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف، ایئر چیف اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے ملک کے تمام شہدا اور غازیوں کو زبردست سلام عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 6 ستمبر قومی اتحاد، عزم اور بہادری کی وہ لازوال علامت ہے، جو 1965 کی جنگ میں پوری قوم کے دفاعی جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہائبرڈ وارفیئر کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے، وزیر اعظم
مسلح افواج نے شہدا کے اہلخانہ کی استقامت کو قومی طاقت کا اصل سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ پاکستان کی تمام مسلح افواج ملکی خودمختاری، جغرافیائی حدود اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت ہمہ وقت تیار ہیں۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے، لیکن ہماری اس امن پسندی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اگر کسی نے بھی پاکستان کے خلاف جارحیت کی کوشش کی تو اس کو انتہائی موثر، فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










