بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

8 ستمبر 1965: پاک فوج کا بھارتی علاقے کھیم کرن پر مکمل قبضہ، بھارتی جنرل جیپ چھوڑ کر فرار

08 ستمبر, 2026 11:46

8 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے شاندار پیش قدمی کرتے ہوئے بھارتی شہر کھیم کرن پر قبضہ کیا اور بھارتی جنرل کی جیپ چھین لی۔

1965 کی جنگ کے دوران 8 ستمبر کا دن پاک افواج کی شاندار پیش قدمی اور کھیم کرن کی فتح کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا تھا، لیکن پاک فوج نے صرف 48 گھنٹے کے اندر اندر دشمن کی تمام منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے ہندوستانی سرزمین میں پیش قدمی شروع کر دی۔

قصور کے محاذ پر پاکستانی ایک فرسٹ آرمرڈ ڈویژن کے ٹینکوں نے بھارتی دفاعی لائن کو روند ڈالتے ہوئے بھارتی 4 ماؤنٹین ڈویژن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

اس شدید معرکے میں بھاری نقصان کے باعث بھارتی ڈویژن کے بیشتر دستے میدان جنگ چھوڑ کر فرار ہو گئے اور بھارتی فوجی اپنے ٹینک اور گاڑیاں چلتی حالت میں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

بھارتی فوج کو پہنچنے والے اس شدید نقصان پر بھارتی کور کمانڈرز نے اس ڈویژن کو ختم کرنے کی سفارش کر دی۔ پاکستانی افواج نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے کھیم کرن پر اپنا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا، جو 1965 کی جنگ کے دوران دونوں ممالک میں سے کسی کی بھی جانب سے قبضے میں لیا جانے والا سب سے بڑا شہر تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 7 ستمبر 1965: پاک فضائیہ نے ایک ہی دن میں بھارت کے 31 طیارے تباہ کر دیئے

دوسری طرف معرکہ لاہور میں بھی بھارتی فوج کو شدید عبرت کا سامنا کرنا پڑا۔ غرور میں مبتلا بھارتی فوج نے لاہور پر قبضے کا خواب دیکھا تھا، لیکن 15 بھارتی انفنٹری ڈویژن کے ناکام حملوں کے بعد بھارتی ہائی کمان شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔

جب اس ڈویژن کے جیو سی میجر جنرل نرنجن پرساد نے دعویٰ کیا کہ ان کے دستے لاہور کے قریب پہنچ چکے ہیں، تو بھارتی ہائی کمان نے انہیں خود فرنٹ لائن پر جا کر تصدیق کرنے کا حکم دیا۔

زمینی حقائق سے ناواقف جنرل نرنجن پرساد واہگہ کے محاذ پر بی آر بی نہر کے پاس پہنچے تو پاک فوج نے ان پر شدید حملہ کر دیا۔

بھارتی جنرل حواس باختہ ہو کر اپنی کار، فلیگ اور سٹار پلیٹ سمیت تمام جنگی نقشے اور خفیہ پلان چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ پاک فوج نے اس جیپ اور اہم دستاویزات کو اپنے قبضے میں لے لیا، اور یہ جیپ فتح کی علامت کے طور پر 1965 سے آج بھی آرمی میوزیم میں موجود ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔