اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

14 ستمبر, 2026 10:45

لائن آف کنٹرول کے قریب پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں سرحدی علاقے کے مکینوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔

پاک فوج نے انسانی ہمدردی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع پنجال پوسٹ کے مقام پر ایک روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

اس فلاحی اقدام کا بنیادی مقصد سرحدی علاقوں میں رہنے والے ایسے تمام شہریوں کو بروقت علاج اور بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا، جو دور دراز ہونے کی وجہ سے اسپتالوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : جیکب آباد میں کیڈٹ کالج کا افتتاح، ابتدائی طور پر 120 کیڈٹس کا داخلہ

میڈیکل کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹرز نے علاقہ مکینوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت تمام مستحق مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔

سرحدی علاقے کے غریب شہریوں نے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام کو ایک بہت بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔