کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
کوئٹہ کے قریب پشین کے علاقے سرانان میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ فائرنگ کے اس تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 بہادر اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے یہ دہشتگرد عام معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے مختلف حملوں میں براہِ راست ملوث تھے۔
سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریب کاری کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی خدمات حاصل کی گئیں۔
سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں فرار ہونے والے ممکنہ دیگر کارندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










