ستمبر 1965 کی جنگ کا 18واں روز، پاک فوج کی شاندار فتوحات، کئی بھارتی فوجی قیدی بنالیے گئے

ستمبر 1965 کی جنگ کے 18ویں روز پاک فوج نے دشمن بھارت کو زمینی اور فضائی محاذوں پر بھاری نقصان سے دوچار کرتے ہوئے پسپا کر دیا تھا۔
ستمبر 1965 کی جنگ کے اٹھارہویں روز تک پاک فوج اور فضائیہ نے تاریخی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔
اعداد و شمار کے مطابق دشمن ملک بھارت اس وقت تک اپنے 453 ٹینک اور 106 جنگی طیارے گنوا چکا تھا، جبکہ پاک فوج کے قبضے میں دشمن کے 18 ٹینک بھی آ چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی سرکار ناکام، بھارتی ریاست منی پور میں نئے فسادات، ہلاکتوں کی تعداد 306 ہو گئی
سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاک فوج نے دباؤ برقرار رکھتے ہوئے دشمن کے مزید علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ واہگہ بارڈر اور اٹاری سیکٹر میں پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کے مزید 7 ٹینک تباہ ہوئے اور 10 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔
پاکستانی توپ خانوں نے کھیم کرن کے مقام پر دشمن کے 4 حملوں کو ناکام بناتے ہوئے مسلسل گولہ باری جاری رکھی۔ فازیلکا، راجستھان اور اکھنور کے محاذوں پر بھی فتح کا پرچم لہرایا گیا۔
راجوڑی سیکٹر میں ایک حملے کے دوران 3 بھارتی سپاہی مارے گئے، جبکہ پاک فضائیہ نے جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے انبالہ میں بھارتی فضائیہ کے اڈے پر بمباری کی، جس سے 4 کینبرا بمبار طیاروں اور تنصیبات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











