مودی سرکار ناکام، بھارتی ریاست منی پور میں نئے فسادات، ہلاکتوں کی تعداد 306 ہو گئی

بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر پرتشدد فسادات پھوٹ پڑے ہیں، میتی اور کوکی برادریوں کے تنازع میں اب تک 306 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارتی ریاست منی پور میں مودی سرکار اقلیتوں اور امن کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، جہاں ایک بار پھر نسلی فسادات نے شدت اختیار کر لی ہے۔
بھارتی جریدے دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق منی پور میں تازہ ترین پُرتشدد واقعات کے دوران دو کوکی خواتین کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا، جس کے بعد مسلح افراد نے دو مکانات کو نذرِ آتش کر دیا اور شدید فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کی جارحانہ نقل و حرکت پر عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ منی پور میں مسلح جھڑپوں کا یہ سلسلہ لگاتار چھ گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد کئی دیہاتی اپنی جانیں بچانے کے لیے لاپتہ ہو چکے ہیں۔
اس طویل نسلی اور خونی تنازع کے نتیجے میں اب تک 306 افراد ہلاک، 49 لاپتہ جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ماہرین اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی اور منی پور کے اس نسلی تشدد پر متعدد بار شدید تشویش کا اظہار کر چکی ہیں، مگر مودی سرکار حالات کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












