شاندار کارکردگی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
شاندار کارکردگی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں شاندار کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئی۔
قومی ٹیم نے اوسلو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ناروے کے بریمنیس کلب کو 2-0 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عبددالوہاب اورعابد علی نے گول کیے۔
یہ بھی پڑھیں آرمی چیف عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات
قومی ٹیم کی جیت پر میدان پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ میچ کے بعد قومی فٹبالرز نے گراؤنڈ کا چکر لگایا اور تماشائیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
پاکستانی ٹیم آج پاکستانی وقت کے مطابق آج رات آٹھ بجے فائنل کھیلے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











