منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کب تک متاثر ہوسکتی ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

14 اپریل, 2026 12:25

پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو آئندہ دنوں میں رفتار میں کمی اور سروس میں جزوی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس حوالے سے 14 اپریل 2026 سے ایک ہفتے تک صورتحال متاثر رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ایک بین الاقوامی سب میرین کیبل کنسورشیم زیرِ سمندر کمیونیکیشن لائن کی مرمت کا کام شروع کر رہا ہے۔ یہ مرمتی عمل عالمی سطح پر نیٹ ورک کی بہتری کے لیے کیا جاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ مرمتی سرگرمیاں 14 اپریل 2026 سے شروع ہو کر 20 اپریل 2026 تک جاری رہیں گی۔ اس دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے اور وقفے وقفے سے سروس متاثر ہونے کا امکان ہے۔

خاص طور پر شام کے اوقات میں جب انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، اس دوران رفتار میں واضح کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ ویڈیو اسٹریمنگ، آن لائن کلاسز اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ وہ کوشش کرے گا کہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، تاہم عالمی سب میرین کیبل پر مرمت کے باعث مکمل استحکام برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔