پاکستانی نوجوانوں کے پاس 25 لاکھ روپے جیتنے کا سنہری موقع؛ کرنا کیا ہوگا؟ جانیے

Golden opportunity for Pakistani youth to win 2.5 million rupees; what do they have to do? Find out
پاکستانی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں ایک منفرد اور دلچسپ موقع سامنے آیا ہے۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے گوگل فار ڈویلپرز کے تعاون سے “وائب کوڈنگ مقابلہ” شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق یہ مقابلہ حکومت کے “AI سیکھو 2026” پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے باصلاحیت ڈویلپرز اور پروگرامرز کے لیے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کو عالمی معیار کے ماہرین سے سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بھی موقع ملے گا۔
مقابلے میں شرکت کے لیے نوجوانوں کو آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں شرکاء کو آن لائن چیلنج دیا جائے گا جس میں وہ “Google AI Studio” کا استعمال کرتے ہوئے ایپس یا گیمز تیار کریں گے۔ اس مرحلے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والے فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو نہ صرف عملی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ انہیں کلاؤڈ کریڈٹس، مینٹورشپ اور عالمی ڈویلپر کمیونٹیز تک رسائی بھی ملے گی۔ اس سے پاکستانی نوجوان عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکیں گے۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت بنانے کے لیے نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانا ضروری ہے۔ ایسے پروگرامز ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












