جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

عمران خان سمیت 145 قیدی اڈیالہ جیل سے ووٹ کاسٹ کرینگے

26 جنوری, 2024 14:52

راولپنڈی: عمران خان، شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہیٰ اور شیخ رشید سمیت 145 قیدی اڈیالہ جیل سے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالیں گے، ای سی پی کو پوسٹل بیلٹ کے لیے 449,287 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے تین بڑے رہنما، چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور صدر پرویز الہیٰ کیساتھ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

ان کے علاوہ 145 قیدی اڈیالہ جیل سے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرینگے، جنہوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پوسٹل بیلٹ کے لیے 449,287 درخواستیں موصول ہوئیں، قومی اسمبلی کے لیے پوسٹل بیلٹ کے لیے کل 260,533 اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ کے لیے 242,754 درخواستیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

پنجاب سے این اے کے لیے 73,586 پوسٹل بیلٹ درخواستیں موصول ہوئیں اور 74,274 صوبائی اسمبلی کے لیے۔

اسی طرح سندھ سے قومی اسمبلی کے لیے 24,420 پوسٹل بیلٹ اور 26,649 صوبائی اسمبلی کے لیے درخواستیں آئیں۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے 72,769 پوسٹل بیلٹ اور 81,281 صوبائی اسمبلی کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 35,758 پوسٹل بیلٹ اور 60,550 صوبائی اسمبلی کے لیے درخواستیں موصول ہوئیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔