ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے معافی کیوں مانگی؟

11 اکتوبر, 2024 17:22

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک ملک میں پیش آنے والی پریشانیوں پر معافی مانگ لی۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زرنش خان نے ذاکر نائیک کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی ہے، جس میں وہ پی آئی اے کی جانب سے اضافی چارج اخراجات کا شکوہ کررہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی ویڈیو میں شکوہ کیا تھا کہ جب وہ ملائیشیا سے پاکستان آئے تو ان کے پاس 1000 کلو سامان تھا، جس پر انھوں نے پی آئی اے کے کنٹری منیجر سے بات تھی۔ پی آئی اے کی طرف سے انھیں پیش کش کی گئی تھی کہ اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ہنی سنگھ کی مہوش حیات کیساتھ چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا تھا بلکہ شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انڈیا ہے جہاں غیر مسلم مجھے دیکھ کر ہزار، دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے مگر یہاں پاکستان میں ریاستی مہمان ہوں اور پی آئی اے افسر صرف پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی ڈکی بھائی کی چھترول لگادی، ویڈیو وائرل

اس کے جواب میں زرنش خان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ہر چیز میں شرمندہ کرنا فرض سمجھتی ہے ہماری قوم۔ ہمیں شرم آنی چاہیے، یہ شرم کا مقام ہے۔ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے دل سے معذرت خواہ ہوں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔