سعودی عرب میں بس کو حادثہ، 20 عازمین حج جاں بحق، شہباز شریف کا افسوس کا اظہار

سعودی عرب میں بریک فیل ہونے کے باعث ہونے والے بس حادثے میں 20 عازمین حج جاں بحق ہوگئے ہیں۔
سعودی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جنوب مغربی سعودی عرب میں ایک بھری بس پل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، شعلوں کی لپیٹ میں آ کر کم از کم 20 عازمین حج جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رمضان المبارک کے دوران ملاقات پر اتفاق
الاخباریہ ٹی وی نے کہا کہ حادثے میں 29 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا، جب یمن کی سرحد سے متصل جنوب مغربی عسیر صوبے میں گاڑی کا بریک فیل ہوگیا۔
رمضان کے پہلے ہفتے کے دوران مومنین فجر سے مغرب تک روزہ رکھتے ہیں۔ بہت سے لوگ خاندان اور دوستوں کے ساتھ رات کی دعوتوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سفر کرتے ہیں۔
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے بس حادثے پر دلی دکھ و رنج کا اظہار اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










