شمالی کوریا نے نئے چھوٹے جوہری وار ہیڈز کی نقاب کشائی کردی

کم جونگ ان نے نئے چھوٹے جوہری وار ہیڈز کے معائنے کے دوران کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے بڑھایا جائے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے نئے، چھوٹے جوہری وار ہیڈز کی نقاب کشائی کی ہے اور اپنے ہتھیاروں کو بڑھانے کے لیے مزید ہتھیاروں کے درجے کا جوہری مواد تیار کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
شمالی کوریا کی کورین سنٹرل نیوز ایجنسی نے وار ہیڈز کی تصاویر جاری کیں، جنہیں ہواسان 31 ایس کا نام دیا گیا ہے۔ رہنماء کم جونگ اُن نے نیوکلیئر ویپنز انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور نئے ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں پر وار ہیڈز نصب کرنے کے ساتھ ساتھ جوہری جوابی کارروائی کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔
کم جونگ ان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو تیزی سے بڑھانے اور طاقتور ہتھیاروں کی تیاری کے لیے دور اندیشی سے ہتھیاروں کے درجے کے مواد کی تیاری کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا زیر آب جوہری حملے کے نئے ڈرون کا تجربہ
انہوں نے کہا کہ ملک کی جوہری قوتوں کا دشمن کوئی مخصوص ریاست یا گروہ نہیں بلکہ جنگ اور جوہری تباہی خود ہے اور ہتھیاروں کو بڑھانے کی پالیسی صرف اور صرف دفاعی مقاصد اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ہے۔
نیوکلیئر ماہرین کا کہنا ہے کہ تصاویر چھوٹے وار ہیڈز میں پیش رفت کی نشاندہی کر سکتی ہیں، جو کہ طاقتور لیکن اتنے چھوٹے ہیں کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں پر لگائے جاسکتے ہیں، جو امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سیول نیشنل یونیورسٹی میں نیوکلیئر انجینئرنگ کے پروفیسر ایمریٹس کونے وائی سو نے نئے وار ہیڈز کا 2016 کے ورژن سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشویشناک ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












