امریکی صدر کا پاکستان کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم معطل کرنے کا اعلان

امریکی صدر نے پاکستان کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں غیر ملکی جہازوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے شروع کیا گیا، بحری مشن پروجیکٹ فریڈم معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر باہمی طور پر پروجیکٹ فریڈم عارضی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی نئی تجاویز سے مطمئن نہیں، امریکی صدر
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کی وجہ سے پروجیکٹ فریڈم کو مختصر مدت کے لیے روکا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعطل اس لیے دیا گیا ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا کوئی حتمی معاہدہ طے پا سکتا ہے یا نہیں۔ تاہم، صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی بندرگاہوں اور سمندری حدود کی وسیع تر بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی اور اس میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











