اتوار، 10-مئی،2026
اتوار 1447/11/23هـ (10-05-2026م)

مجتبیٰ خامنہ ای جنگی حکمت عملی کی قیادت کر رہے ہیں، امریکی خفیہ ادارے

10 مئی, 2026 10:19

امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای پس پردہ رہ کر جنگی حکمت عملی کی تشکیل میں انتہائی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز میں اپنے والد کی شہادت کے وقت زخمی ہونے کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئے، لیکن انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سینئیر حکام کے ساتھ مل کر امریکہ کے ساتھ مذاکرات اور جنگی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ان کے ٹھکانے کے بارے میں اب بھی مکمل یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ مواصلات کے لیے کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کا استعمال نہیں کرتے بلکہ صرف خاص قاصدوں کے ذریعے پیغام رسانی کرتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے جسم کا ایک حصہ شدید جلا ہوا ہے اور وہ تاحال طبی امداد حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملوں کیلئے عراقی سرزمین کا استعمال، صحرا میں اسرائیلی خفیہ فوجی اڈے کا انکشاف

اگرچہ ایرانی ایوان صدر کے حکام ان کی مکمل صحت یابی کے دعوے کر رہے ہیں، لیکن امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ان کی محدود رسائی کی وجہ سے پاسداران انقلاب کے اعلیٰ افسران اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف روزمرہ کے امور چلا رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سی آئی اے کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی بمباری کے باوجود ایران کی نصف سے زائد میزائل قوت محفوظ ہے اور وہ معاشی ناکہ بندی کے باوجود مزید چار ماہ تک مزاحمت جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران میں حکومت بدل چکی ہے اور وہ اب مناسب لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی نظام اب بھی سخت گیر نظریات پر قائم ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔