ایران میں تباہ ہونے والے امریکی طیارے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس میں امریکی فضائیہ کے ایک جدید حملہ آور طیارے اے-10 تھنڈربولٹ کو تباہ شدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں مبینہ طور پر امریکی فضائیہ کے اے-10 تھنڈربولٹ طیارے کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے دائیں انجن کے بیرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ بمشکل پرواز کے قابل دکھائی دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے ایران سے براہ راست جنگ کی اسرائیلی سازش ناکام بنا دی، سابق انٹیلی جنس چیف
اس ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ طیارہ اس وقت نشانہ بنا، جب امریکی افواج ایران کے اندر ایک مہم جوئی کر رہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب امریکی فوج ایران میں گرنے والے اپنے ایک پائلٹ کو بچانے کے لیے ریسکیو مشن انجام دینے کی کوشش کر رہی تھی۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جھڑپ کے دوران نہ صرف یہ حملہ آور طیارہ متاثر ہوا بلکہ امریکہ کو اپنے کئی دیگر طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا۔
اگرچہ امریکی حکام کی جانب سے اس ویڈیو کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، لیکن دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے پر موجود نشانات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ اسے کسی جدید دفاعی نظام یا زمینی فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










