جمعرات، 14-مئی،2026
بدھ 1447/11/26هـ (13-05-2026م)

چین کا پاکستان سے ایران امریکہ کے درمیان ثالثی تیز کرنے کا مطالبہ

13 مئی, 2026 09:22

چین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا ثالثی کا کردار مزید فعال کرے اور آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد دے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فون پر اہم رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تنازع کو ختم کرانے کے لیے اپنی ثالثی کی کوششوں کو تیز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے ساتھ مذاکرات میں ٹرمپ کی پوزیشن کمزور، مشرق وسطیٰ کی جنگ رکاوٹ بن گئی

بیجنگ کا ماننا ہے کہ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات اسے اس نازک موڑ پر ایک اہم ثالث بنا سکتے ہیں، جس سے خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچایا جا سکتا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق، وانگ ای نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے مناسب اور فوری مدد فراہم کرے۔

یہ بحری گزرگاہ عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کی بندش سے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ بیجنگ پاکستان کی ان تمام سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور اس عمل میں اپنا مثبت حصہ بھی ڈالے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔