جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

امریکی سفیر کی متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی فوجی عملے کی موجودگی کی تصدیق

13 مئی, 2026 09:12

اسرائیل میں امریکی سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے فوجی تعلقات قائم ہیں اور اسرائیل نے امارات کو آئرن ڈوم بیٹریاں فراہم کی ہیں۔

اسرائیل کے لیے نامزد امریکی سفیر مائیک ہکابی نے ایک بیان میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے عسکری تعاون کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے نہ صرف متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم کی بیٹریاں فراہم کی ہیں بلکہ ان کو چلانے کے لیے اپنا فوجی عملہ بھی وہاں بھیجا ہے۔

ہکابی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون صرف تجارت اور سفارت کاری تک محدود نہیں ہے بلکہ اب یہ دفاعی شعبے میں بھی جڑ پکڑ چکا ہے۔ تاہم، امریکی سفیر نے ان خطرات کا ذکر نہیں کیا، جو اس تعاون کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا ڈرون حملے سے اسرائیلی آئرن ڈوم لانچر تباہ کرنے کا دعویٰ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس براہ راست فوجی اتحاد نے امارات کو ایران کے ساتھ جاری تنازع کے براہ راست نشانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں پر جوابی حملے کیے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فراہم کردہ نام نہاد ناقابلِ تسخیر آئرن ڈوم کے باوجود، ایرانی میزائلوں نے امارات میں موجود امریکی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ایران پہلے بھی کئی بار اشارہ دے چکا ہے کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان براہ راست فوجی تعاون موجود ہے، جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔