اتوار، 17-مئی،2026
اتوار 1447/11/30هـ (17-05-2026م)

لبنان میں حزب اللہ کا بڑا آپریشن، متعدد اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر تباہ، فوج تنصیبات بھی نشانہ

17 مئی, 2026 12:03

حزب اللہ کی جانب سے تازہ کارروائیوں میں اسرائیلی فوج کے متعدد ٹھکانوں، کمانڈ ہیڈ کوارٹرز، جنگی گاڑیوں اور بلڈوزروں کو ڈرونز، توپ خانے اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنان میں سرگرم اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ملک اور اس کے عوام کے دفاع میں اسرائیلی قابض افواج کے خلاف اپنی عسکری کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

مزاحمتی جنگجوؤں نے ہفتے کے روز دوپہر سے لے کر رات گئے تک اسرائیلی فوج کے اجتماعات اور فوجی گاڑیوں پر پے در پے مہلک حملے کیے ہیں۔

حملوں کا آغاز دوپہر ایک بج کر دس منٹ پر الخیام کے قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک اجتماع پر حملہ آور ڈرون گرانے سے ہوا، جس کے بعد دو بجے ناقورہ کے قصبے میں بھی دو ڈرونز کے ذریعے دشمن فوج کو نشانہ بنایا گیا۔

مزاحمت کاروں نے پونی تین بجے کے قریب الطیبہ کے قصبے کے چوک میں گھات لگا کر ایک اسرائیلی ہیموی گاڑی پر فضائی جھپٹا مارا اور اسے تباہ کر دیا۔ اس کے آدھے گھنٹے بعد اسی چوک میں ایک اور اسرائیلی نامر بکتر بند گاڑی کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا ڈرون حملے سے اسرائیلی آئرن ڈوم لانچر تباہ کرنے کا دعویٰ

شام پانچ سے چھ بجے کے درمیان حزب اللہ کے جنگجوؤں نے دیر سریان کے قصبے کے علاقے خلت الراج میں اسرائیلی گاڑیوں اور فوجیوں کے بڑے اجتماعات پر توپ خانے کے گولے برسا کر اور راکٹوں کی پے در پے لہروں کے ذریعے زبردست بمباری کی۔

رات کے وقت البیاضہ کے قصبے میں موجود تمام اسرائیلی پوزیشنوں پر ایک وسیع فائر اٹیک کیا گیا، جبکہ البیاضہ میں ہی اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر ایک فدائی ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

البیاضہ سے ناقورہ جانے والی سڑک پر ایک اور ہیموی گاڑی کو ڈرون سے اڑایا گیا، اور خلت الراج میں اسرائیلی فوج کے ایک بلڈوزر پر حملہ آور ڈرون سے براہ راست ہٹ کی گئی۔

الطیبہ کے قصبے میں اسرائیلی فوج کے جاسوسی اور نگرانی کے کیمروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ البیاضہ میں ایک میرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنا کر خاکستر کر دیا گیا۔

رات گئے رچیف کے قصبے سے ہدثہ کی طرف پیش قدمی کی کوشش کرنے والے مزید تین اسرائیلی فوجی بلڈوزروں کو یکے بعد دیگرے بارودی مواد کے دھماکوں سے اڑا دیا گیا، جبکہ البیاضہ میں کمانڈ ہیڈ کوارٹر پر رات دس بجے ایک بار پھر دو خودکش ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔

مزاحمتی تنظیم نے ان تمام کارروائیوں کی باقاعدہ ویڈیو فوٹیج بھی جاری کر دی ہے، جس میں اسرائیلی گاڑیوں اور فوجیوں کی تباہی کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔