آبنائے ہرمز سے دشمن کا فوجی ساز و سامان نہیں گزرنے دیں گے، ایران

ایران کے نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ تہران اب دشمن ممالک کے کسی بھی قسم کے عسکری ساز و سامان اور جنگی آلات کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف نے خطے کی جغرافیائی اور عسکری سیاست کے حوالے سے تہران کی پالیسی میں ایک بڑی اور تاریخی تبدیلی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے اب یہ حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے انتہائی اسٹریٹجک سمندری راستے سے کسی بھی دشمن ملک کے فوجی ساز و سامان، جنگی جہازوں یا عسکری آلات کی نقل و حمل کو مکمل طور پر روک دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران 20 سال کیلئے جوہری پروگرام معطل کرے تو ہم ڈیل کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر
انہوں نے ماضی کی ایرانی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ماضی میں ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنے خودمختاری کے جائز حقوق سے ایک حد تک دستبرداری اختیار کر رکھی تھی، جس کے نتیجے میں تہران نے پہلے ایسے فوجی ساز و سامان کو اس سمندری گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت دی تھی، جو بعد میں خود ایران ہی کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔
ایرانی نائب صدر نے انتہائی سخت لہجے میں واضح کیا کہ ماضی کی اس غلطی کو اب کسی بھی قیمت پر دوبارہ دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اب کوئی بھی ایسی عسکری کھیپ یہاں سے نہیں گزر سکے گی، جو ایران کے قومی مفادات یا سلامتی کے خلاف ہو۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے دنیا بھر کے تیل کی کل سپلائی کا ایک بہت بڑا حصہ گزرتا ہے اور اس پر ایران کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










