متحدہ عرب امارات کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے صبر کی بھی ایک حد ہے، محسن رضائی

ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکریٹری نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر کے ملٹری سیکریٹری اور سینیئر ترین عسکری رہنما محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران انتظامیہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کی ہر حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کا ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کے دورے کا دعویٰ
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مخلصانہ اور سخت مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی کو کسی بھی صورت اسرائیل کی خطرناک سازشوں اور مسلم امہ کے خلاف بچھائے جانے والے جال میں نہیں الجھنا چاہیے کیونکہ اسرائیل خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔
محسن رضائی نے اماراتی حکام کو سخت لہجے میں خبردار کیا کہ متحدہ عرب امارات کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہونی چاہیے کہ ایران کے صبر و تحمل کی بھی ایک مخصوص حد ہے اور اگر اس حد کو پار کیا گیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
تاہم انہوں نے سفارتی موقع دیتے ہوئے کہا کہ تہران نے ابھی تک ابوظہبی کے ساتھ دوستی اور برادرانہ تعلقات کے دروازے مکمل طور پر بند نہیں کیے ہیں، اور اگر امارات اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے تو ایران اب بھی دوستی کے لیے تیار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












