اپنی سرزمین کسی پڑوسی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عراقی افواج

عراقی مسلح افواج نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف کسی بھی جارحیت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ملک کو علاقائی یا عالمی تنازعات کا حصہ بننے سے دور رکھا جائے گا۔
عراق کی مسلح افواج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عراقی حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف حملوں یا جارحیت کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
عراقی حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک کی ایک پائیدار اور غیر متزلزل پالیسی کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد بیرونی مداخلت کا سدباب کرنا اور ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق میں اسرائیلی فوجی اڈے کی اطلاع دینے والے چرواہے کو شہید کردیا گیا
عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان صباح النعمان نے عراقی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عراق اس بات کے لیے مکمل پرعزم ہے کہ اس کی زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف گزرگاہ یا حملے کا نقطہ آغاز نہ بنے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ عراق اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عراق کے لیے سب سے درست اور مناسب انتخاب یہی ہے کہ وہ علاقائی اور عالمی تنازعات کے بلاکس سے دور رہے، کیونکہ ملکی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے یہ حکمت عملی انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے حکومتی پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ہتھیاروں کو صرف اور صرف ریاستی کنٹرول میں رکھنے اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کا پختہ عزم کیا گیا ہے، جبکہ ملک میں موجود تمام مسلح فارمیشنز کو جنرل کمانڈ کے ماتحت لا کر سیکیورٹی کے فیصلوں کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










