جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ناروے کے معروف اخبار نے مودی کو مکار اور پریشان کن شخص قرار دے دیا

20 مئی, 2026 08:38

ناروے کے معروف اخبار نے نریندر مودی کو ایک مکار شخص اور سانپ کا کھیل دکھانے والے کے روپ میں پیش کرتے ہوئے ان کی انتہا پسند پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا شدت پسند بیانیہ اور ان کی مکارانہ سیاست اب عالمی سطح پر شدید تنقید کی زد میں آ چکی ہے، جس کی تازہ ترین مثال ناروے کے ایک بڑے اور بااثر اخبار آفتن پوسٹن میں شائع ہونے والا ایک کارٹون اور مضمون ہے۔

ناروے کے اس اخبار نے اپنی حالیہ اشاعت میں نریندر مودی کی اصلیت دکھاتے ہوئے انہیں ایک ایسے شخص کے روپ میں پیش کیا ہے, جو سانپوں کا کھیل دکھاتا ہے، جو کہ ان کی سیاسی مکاری اور فریبی شخصیت کی طرف ایک واضح اشارہ ہے۔

اخبار کی سرخی میں مودی کو ایک مکار اور پریشان کن شخص قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ بحث نہ صرف عالمی میڈیا بلکہ خود بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث آ گئی ہے۔

عالمی سطح پر مودی کی اس تصویر کشی کو بھارت کے گرتے ہوئے عالمی امیج کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی انتہا پسند سوچ اور ہندو قوم پرستی کے بیانیے نے بھارت کی جمہوری ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور دنیا اب انہیں ایک معتبر رہنما کے بجائے ایک متنازع اور خطرناک سیاستدان کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کمیشن کی بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگانے کی سفارش

عالمی ذرائع ابلاغ اور ماہرین امور خارجہ کے مطابق مودی حکومت بھارت کے اندر اٹھنے والی ہر قسم کی مخالفانہ آواز اور اختلاف رائے کو دبانے کے لیے بدترین ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، جس کا پول اب عالمی میڈیا نے کھول دیا ہے۔

مودی سرکار کی ان جارحانہ اور غیر جمہوری پالیسیوں پر نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیمیں بلکہ دنیا بھر کی حکومتیں بھی تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نفرت کی سیاست اور اقلیتوں کے خلاف جارحانہ اقدامات نے بھارت کو عالمی برادری میں تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

ناروے کے اخبار کی جانب سے مودی کو سانپ سے تشبیہ دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری اب بھارتی وزیراعظم کے لفاظی پر مبنی بیانات کے پیچھے چھپی حقیقت کو جان چکی ہے۔

مودی کے شدت پسندانہ اقدامات نے خطے کے امن و امان کو تو پہلے ہی متاثر کیا تھا، لیکن اب ان کی یہ ساکھ عالمی سطح پر بھارت کے لیے سفارتی محاذ پر بڑی مشکلات پیدا کر رہی ہے اور دنیا انہیں ایک ناقابل بھروسہ شخصیت کے طور پر تسلیم کرنے لگی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔