ایران پر دباؤ نے کام نہیں کیا، مذاکرات میں اصل رکاوٹ امریکی الجھن ہے، ابراہیم عزیزی

ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں ایران فاتح بن کر ابھرا ہے، جاری مذاکرات میں اصل رکاوٹ امریکی الجھن ہے۔
ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایرانی ٹیلی ویژن کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایران نے موجودہ حالات کے حل کے لیے ایک جامع چودہ نکاتی تجاویز پیش کر دی ہیں، لیکن اس عمل میں اصل رکاوٹ خود امریکہ کی اپنی الجھن اور پریشانی ہے۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کے دوران ایک بڑے اسٹریٹجک تعطل کا شکار ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے یہ عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی، کئی خودکش ڈرونز اور میزائل داغ دیئے
انہوں نے واضح کیا کہ میدان جنگ کی صورتحال دیکھی جائے تو وہاں ایران ہی فاتح ہے اور ایران پر ڈالے جانے والا امریکی دباؤ پوری طرح ناکام ثابت ہوا ہے۔
ایرانی رہنما نے خبردار کیا کہ دھمکیوں پر مبنی امریکی اقدامات کو ہر صورت شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور موجودہ مذاکراتی تعطل کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر ہی عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایران اپنے اصولی مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہے کیونکہ امریکہ کی موجودہ حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












