بھارت میں مسلمانوں کو عید کی نماز کیلئے عوامی مقامات دینے سے انکار، قربانی میں بھی رکاوٹیں

بھارت میں نریندر مودی کی سرپرستی میں ہندوتوا انتہا پسندی بے لگام ہو گئی ہے، جس کے باعث عید الاضحیٰ کے مقدس موقع پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور مذہبی رسومات سے روکنے کے واقعات میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔
بھارت میں مودی سرکار کی اقلیت دشمن پالیسیوں نے ملک کی سماجی ہم آہنگی کو تباہ و برباد کر دیا ہے، اور عید الاضحیٰ جیسے مقدس تہوار پر بھی ہندوتوا غنڈوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت میں مساجد کی مسماری اور مندروں کی تعمیر کے بعد اب مسلمانوں کو ان کی بنیادی مذہبی رسومات کی ادائیگی سے بھی زبردستی روکا جا رہا ہے۔
معروف عالمی جریدے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں مسلمانوں کو عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے عوامی مقامات دینے سے صاف انکار کیا گیا اور ان کے مذہبی اجتماعات کے خلاف مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی ناقابلِ برداشت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں عید پر مسلمانوں کے قربانی کے بکرے دیکھ کر ہندوتوا غنڈے مشتعل ہو گئے اور انہوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی، جبکہ مسلمانوں کو زچ کرنے کے لیے بکروں کے جواب میں خنزیر لا کر شدید مذہبی اشتعال انگیزی پھیلائی گئی۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقامی پولیس نے بھی مظلوم مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان انتہا پسندوں کا ہی ساتھ دیا۔
دوسری جانب حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل آٹھویں سال کشمیری مسلمانوں کو تاریخی عیدگاہ اور جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کرنے سے محروم رکھا گیا اور انہیں خود گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق، مغربی بنگال میں گائے ذبح کرنے کے نئے سخت قواعد کے بعد عید سے قبل مویشی منڈیوں میں خرید و فروخت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
مودی سرکار الیکشن جیتنے اور اپنا ہندو اکثریتی ووٹ بینک برقرار رکھنے کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی اجازت دے رہی ہے، جس کے باعث بھارتی معاشرے میں اخلاقی گراوٹ اور مذہبی عدم برداشت واضح نظر آ رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








