جمعہ، 29-مئی،2026
جمعہ 1447/12/12هـ (29-05-2026م)

صدر ٹرمپ کیلئے ایران سے کمزور ڈیل قابل قبول نہیں ہوگی، امریکی وزیر خزانہ

29 مئی, 2026 11:37

امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اپنی حدود مقرر کر دی ہیں، کسی بھی قسم کی کوئی کمزور ڈیل قابل قبول نہیں ہوگی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اپنی تمام سرخ لکیریں یعنی حدود بالکل واضح کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے آبنائے ہرمز کا انتظام چلانے والے ایرانی ادارے پر پابندی لگادی

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کی صورت میں ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کے اپنے تمام ذخائر اور پروگرام سے دستبردار ہونا پڑے گا اور اس کے ساتھ ہی ایران کو عالمی جہاز رانی کے لیے آبنائے ہرمز کو بھی مکمل طور پر کھلا رکھنا ہوگا۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران کے معاملے پر کسی بھی قسم کی کوئی کمزور یا بری ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔