جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

غزہ کے اسپتال میں مریضوں کو تنہا چھوڑنے سے انکار کرنے والے ڈاکٹر امریکی ایوان کے امیدوار نامزد

03 جون, 2026 10:53

غزہ کے اسپتال میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے والے نامور سرجن ڈاکٹر ایڈم حماوی نے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کا الیکشن جیت لیا ہے۔

غزہ میں طویل عرصے تک زخمیوں کا علاج کرنے والے معروف سرجن ڈاکٹر ایڈم حماوی نے نیو جرسی کے 12 ویں کانگریس سیزن کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کا اہم ترین پرائمری الیکشن جیت لیا ہے۔

ڈاکٹر ایڈم حماوی نے سال 2024 میں غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں واقع یورپی اسپتال میں بطور رضاکار خدمات انجام دیں اور اسرائیلی افواج کی جانب سے اسپتال خالی کرنے کے سخت احکامات کے باوجود اپنے ساتھی ڈاکٹروں اور معصوم فلسطینی مریضوں کو تنہا چھوڑ کر وہاں سے فرار ہونے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نے فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا

انسٹی ٹیوٹ فار مڈل ایسٹ انڈرسٹینڈنگ پالیسی پروجیکٹ اور جسٹس ڈیموکریٹس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ووٹرز ڈاکٹر ایڈم حماوی کی نامزدگی کی طرف اس لیے کھنچے چلے آئے کیونکہ وہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی ہولناک حقیقت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں اور انہوں نے شدید بمباری اور ناقابل تصور حالات کے باوجود فلسطینی بچوں کی جانیں بچانے کے لیے کام کیا ہے۔

سیاسی تنظیم جسٹس ڈیموکریٹس نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر بتایا کہ امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (ایپک) نامی طاقتور اسرائیلی لابی نے ڈاکٹر ایڈم حماوی کے خلاف بڑی مہم چلا کر امریکی ووٹرز کو خریدنے کی بھرپور کوشش کی تھی لیکن وہ اس سازش میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔