ایران کی امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے

آئی آر جی سی نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی کارروائیوں کے جواب میں بحرین میں امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر اور خلیج میں دیگر امریکی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کارپس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائی اور بحری فورسز نے خلیج میں متعدد امریکی ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی فورسز کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی، جب امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی تیل کے ٹینکر کو نقصان پہنچایا اور اس کے بعد قشم جزیرے کے جنوب میں ایک مواصلاتی ٹاور پر حملہ کیا۔
ایران نے اس امریکی جارحیت اور آبنائے ہرمز کے قوانین کی خلاف ورزی کے جواب میں امریکی صیہونی دشمن کے ایک جہاز ‘پنایا’ کو بھی بحری میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای نے دوران جنگ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملے کیئے، رپورٹ
ایرانی فورسز نے ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے بحرین میں قائم امریکی پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر اور ایک علاقائی اڈے پر موجود امریکی ہیلی کاپٹر اسکوادن کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی جارحیت ہوئی تو اس کا مختلف اور بھاری جواب دیا جائے گا، اور خلیج کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے پر حملہ آور امریکی فوج کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
اس کارروائی کے دوران قشم جزیرے، کویت اور بحرین میں دیر رات شدید فوجی گہما گہمی دیکھی گئی اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
ایرانی فورسز کے مطابق یہ پورا واقعہ اس وقت شروع ہوا، جب امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی تیل کے ٹینکر کو نشانہ بنایا، جس سے اس کے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا۔
اس کے فوراً بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے سمندر میں موجود ایک امریکی صیہونی جہاز کو بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس جوابی کارروائی کے بعد امریکی افواج نے قشم جزیرے کے جنوب میں واقع ایرانی فورسز کے ایک مواصلاتی ٹاور پر حملہ کر دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











