ٹرمپ کے دعوے جھوٹے ہیں، ایران جنگ ختم نہیں ہوئی، امریکی سینیٹر کی مارکو روبیو سے تکرار

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اراکین نے ایران کے حوالے سے ٹرمپ حکومت کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے مالی سال 2027 کے بجٹ کی درخواست پر گواہی دی، جہاں ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی عوامی سماعت میں جنگی اخراجات پر اراکین سے شدید تکرار ہوئی۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کا ایک انتہائی اہم اور ہنگامہ خیز اجلاس ہوا ہے، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے محکمہ خارجہ کے مالی سال 2027 کے بجٹ کی درخواست پر اپنی گواہی پیش کی۔
امریکہ کی جانب سے ایران میں جنگ شروع کیے جانے کے بعد مارکو روبیو کی یہ کسی بھی عوامی سماعت میں پہلی پیشی تھی، جس کے دوران جنگ کی صورتحال اور بھاری بجٹ پر اراکین پارلیمنٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
اس گفتگو کے دوران ایک سینیٹر نے امریکی وزیر خارجہ کے سامنے سخت سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں مسلسل یہ بتا رہے ہیں کہ ہم یہ جنگ کس طرح جیت رہے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بار بار کہہ رہے ہیں کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور دشمن کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ جنگ بالکل بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے تباہ ہونے والے میزائل مراکز دوبارہ فعال کردیئے
سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکی عوام واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ وہ پیٹرول پمپ پر اور اپنی روزمرہ زندگی کے اخراجات کی صورت میں کس طرح اس جنگ کی وجہ سے نقصان اٹھا رہے ہیں اور یہ معاملہ اب تک حل نہیں ہو سکا ہے۔
سینیٹ کمیٹی کے سامنے حکومتی پالیسیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے سینیٹر نے غصے کا اظہار کیا کہ ہر دن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہیں کہ ہم نے انہیں ختم کر دیا، تباہ کر دیا اور وہ جلد ہی ہتھیار ڈالنے والے ہیں، لیکن ان تمام دعوؤں کے برعکس ہم اج بھی خود کو اسی پوزیشن میں پا رہے ہیں، جہاں امریکی حکومت کی جانب سے ہر ایک ہفتے میں اس جنگ پر عوام کے ٹیکس کا اربوں ڈالر کا پیسہ اڑایا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کمیٹی کے سامنے اپنی حکومت کا دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ اب یہ جنگ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور اس موضوع پر بحث کو اب بند ہونا چاہیے۔
مارکو روبیو کے اس جواب پر دوسرے سینیٹر شدید ناراض ہو گئے اور انہوں نے وزیر خارجہ کے اس دعوے کو فوراً مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کسی صورت ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ واقعی ختم ہو چکی ہے تو پھر ہر ہفتے اربوں ڈالر کے یہ بھاری جنگی اخراجات کیوں کیے جا رہے ہیں، جس کا جواب موجودہ حکومت کو ہر صورت عوام اور پارلیمنٹ کے سامنے دینا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












