امریکی رکنِ کانگریس نے اسرائیل کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ کر دیا

رکنِ کانگریس تھامس میسی نے اسرائیل کیلئے امریکی حکومت کی مسلسل مالی امداد پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخی کی خبروں کو محض زبانی جمع خرچ قرار دیا ہے۔
امریکی رپبلکن پارٹی کے نمائندے اور رکنِ کانگریس تھامس میسی نے اسرائیل کے لیے امریکی حکومت کی جاری مالی امداد پر کڑی تنقید کی ہے۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی مبینہ تلخ گفتگو اور کشیدگی کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں محض زبانی جمع خرچ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بیروت پر بمباری سے اسرائیل دنیا میں تنہا ہو جائے گا، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون، سخت الفاظوں کا استعمال
تھامس میسی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی حکومت صرف ایک ماہ کے لیے اسرائیل کی غیر ملکی امداد روک دے تو وہ اپنے پڑوسیوں پر بمباری کرنا فوری بند کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے خطے میں فوری امن قائم ہو سکتا ہے، آبنائے ہرمز کو بحال کر کے کھولا جا سکتا ہے اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی فی گیلن 2 ڈالر تک کی بڑی کمی لائی جا سکتی ہے۔
امریکی قانون ساز نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے سب سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک رہا ہے اور اب بھی یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے، جسے اب فوری طور پر روکنا ہو گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












