ایران اور لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایک ساتھ ہونا ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے لبنان میں بھی جنگ کا بند ہونا لازمی ہے، کیونکہ دونوں محاذ الگ نہیں کیے جا سکتے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں لبنان نے بڑی قیمت چکائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے واضح کر دیا تھا کہ جنگ کا خاتمہ تمام مزاحمتی محاذوں بشمول لبنان میں ایک ساتھ ہونا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے وقت انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی بات کی تھی اور ان سے درخواست کی تھی کہ جب بھی جنگ بندی کا متن تیار ہو، اس میں لبنان کا نام واضح طور پر شامل کیا جائے، اور ایسا ہی ہوا۔
عباس عراقچی نے بیروت پر متوقع بڑے اسرائیلی حملے کے رکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی صدر ٹرمپ کی وجہ سے نہیں بلکہ ایران اور لبنانی مزاحمت کی فوجی طاقت کی وجہ سے ممکن ہوا، کیونکہ ہم نے واشنگٹن کو صاف پیغام دیا تھا کہ بیروت پر حملے کی صورت میں ایرانی افواج شدید جواب دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور مکمل، جامع معاہدے کیلئے پیش رفت
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ شروع کرتے وقت امریکہ اور اسرائیل کا خیال تھا کہ وہ فوری طور پر کامیاب ہو جائیں گے، ایران کا سیاسی نظام بدل دیں گے اور میزائل صلاحیت ختم کر دیں گے، لیکن ان کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے اور جنگ کا خاتمہ امریکہ کی مذاکراتی خواہش پر ہوا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عقل سے کام نہ لیا گیا تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے، اور ایران طویل جنگ کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوط اور تیار ہے۔
عباس عراقچی نے حزب اللہ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان کے سیاسی اور سماجی تانے بانے کا اہم حصہ ہے، جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
سید حسن نصراللہ کی شہادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا سانحہ تھا لیکن اس سے حزب اللہ کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوئی ہے۔
انہوں نے حسن نصراللہ کی شہادت کو امریکہ اور اسرائیل کا جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس کا حساب ضرور لے گا، جبکہ انہوں نے موجودہ سربراہ شیخ نعیم قاسم کی قیادت کی تعریف بھی کی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











