جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ مجوزہ امن معاہدہ مسترد کردیا

05 جون, 2026 08:36

حزب اللہ نے لبنانی صدر جوزف عون کی جانب سے واشنگٹن میں پیش کیے گئے اسرائیل کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو شرم ناک قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے ایسے معاہدے کو قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جسے لبنانی صدر جوزف عون نے واشنگٹن میں جامع جنگ بندی کے لیے آخری موقع قرار دیا تھا۔

حزب اللہ نے اس مجوزہ معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شرم ناک قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے اپنے ایک تازہ بیان میں لبنانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نام پر ہونے والی اس تذلیل کو فوری طور پر بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں جنگ بندی حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے، اسرائیلی سفیر

انہوں نے اس معاہدے کو ہتھیار ڈالنے اور شکست کے مترادف قرار دیا ہے۔ نعیم قاسم کا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی کا اطلاق پورے لبنان پر ہونا چاہیے اور اسرائیلی فوج کو لبنان کے پورے جنوبی حصے سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ جب تک لبنانی دیہات پر اسرائیلی قبضہ اور بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حزب اللہ کے مجاہدین جنوب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی ان کی وہاں موجودگی کو اسرائیلی فوج کے انخلاء یا جنگ بندی سے مشروط کیا جا سکتا ہے۔

حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بھی تصدیق کی ہے کہ تنظیم نے اپنے اس فیصلے سے لبنانی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔