جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ایران کے پاس امریکہ کے سامنے جھکنے کی کوئی وجہ نہیں، آیت اللہ خمینی کے پڑپوتے کا انٹرویو

05 جون, 2026 09:27

آیت اللہ خمینی کے پڑپوتے نے امریکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے پاس امریکہ کے سامنے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

انقلابِ ایران کے بانی رہنما آیت اللہ خمینی کے پڑپوتے سید احمد خمینی نے تہران میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انتہائی سخت اور جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس موجودہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے اپنے اصولی مطالبات سے پیچھے ہٹنے کی کوئی بھی وجہ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب دنیا کو ہم سے نہیں بلکہ امریکیوں سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ ہم ان پر دوبارہ کس طرح بھروسہ کر سکتے ہیں، اور پھر ہم دنیا کو بتائیں گے کہ اس بار امریکیوں کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے کیا کرنا ہوگا۔

سید احمد خمینی، جو اگرچہ ایرانی حکومت میں کسی باضابطہ عہدے پر فائز نہیں ہیں لیکن وہ ایران کی ایک جانی پہچانی عوامی شخصیت ہیں، انہوں نے یہ باتیں اپنے پردادا کی 37 ویں برسی کی مرکزی تقریب کے موقع پر کہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ہو جائے تو ایرانی سپریم لیڈر سے ملنے میں کوئی اعتراض نہیں، ٹرمپ

اس سال برسی کی تقریب میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کا معاملہ چھایا رہا اور شرکاء نے تہران میں سرخ پرچم لہرائے، جن پر فارسی میں انتقام لکھا ہوا تھا۔

امریکہ کے خلاف سخت مؤقف رکھنے کے باوجود احمد خمینی نے جنگ ختم کرنے کے لیے جاری مذاکرات کو مسترد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی مذاکرات سے دوری اختیار نہیں کی، یہاں تک کہ جب مذاکرات کے دوران بھی ایران پر حملے کیے گئے تب بھی ایران مضبوطی سے کھڑا رہا اور دوبارہ مذاکراتی میز پر آیا۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو تہران مزاحمت، جنگ یا پھر اپنے میزائلوں کے ذریعے فوجی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دشمنی کبھی بھی امریکی عوام سے نہیں تھی بلکہ ہماری دشمنی ہمیشہ امریکی سیاستدانوں سے رہی ہے اور رہے گی، جسے کوئی چیز مٹا نہیں سکتی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔