عمان کی اہم بندرگاہ پر مبینہ ڈرون حملہ، دھماکے کے بعد خام تیل کی لوڈنگ معطل

عمان نے اپنی اہم بندرگاہ مینا الفحل ٹرمینل کے قریب ایک مبینہ ڈرون حملے اور دھماکے کے بعد خام تیل کی لوڈنگ کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ سلطنت عمان نے اپنے اہم ترین مینا الفحل ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ کے تمام آپریشنز کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ بندرگاہ کے سنگل بوائے مورنگ برتھ کے قریب ہونے والے ایک پراسرار دھماکے کے بعد کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ دھماکہ برتھ نمبر ایک اور برتھ نمبر دو کے درمیان والے حصے میں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمان کی امریکہ کو آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں پیش آیا ہے، تاہم ابھی تک ان ذرائع کے نام ظاہر نہیں کیے گئے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اومی سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی اصل نوعیت اور نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے، اور جیسے ہی مزید تفصیلات دستیاب ہوں گی، میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












