جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

تحائف سے لے کر جنگ تک، نیتن یاہو کا اپنا اقتدار بچانے کا کھیل

07 جون, 2026 09:17

نیتن یاہو 2019 سے بدعنوانی اور رشوت ستانی کے سنگین مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن وہ اقتدار کا سہارا لے کر مسلسل سزا سے بچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر امیر تاجروں سے دو لاکھ ڈالر مالیت کے قیمتی تحائف، سگار اور مہنگی شراب لینے کا الزام ہے، جس کے بدلے انہوں نے ان تاجروں کو سیاسی فائدے پہنچائے۔

ایک دوسرے کیس میں انہوں نے ایک بڑے میڈیا ہاؤس کے مالک کے ساتھ یہ ڈیل کرنے کی کوشش کی کہ اگر وہ اخبار ان کے حق میں مثبت خبریں چھاپے گا، تو وہ اس کے مقابلے میں آنے والے دوسرے اخبار پر پابندیاں لگا دیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک ٹیلی کام کمپنی کو کروڑوں کا فائدہ پہنچایا اور بدلے میں اس کمپنی کی نیوز ویب سائٹ کو اپنے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شدید سردی میں کپڑے اتروائے، پانی ڈالا اور گھٹنوں کے بل بٹھایا، اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی خاتون

ان پر جرمنی سے آبدوزیں خریدنے کے معاملے میں بھی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے سنگین الزامات ہیں۔ 7اکتوبر کے حملوں کے بعد ان کے سابق اسسٹنٹ نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کی پہلی ترجیح اپنی ناکامی کی ذمہ داری سے بچنا تھا۔

رواں سال 4 جنوری کو ان مقدمات کی سماعت کرنے والے ایک اہم جج بینی ساگی سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے، جنہوں نے 26 فروری کو اپنا فیصلہ سنانا تھا، جس سے نیتن یاہو کو مزید وقت مل گیا۔

ان کی اہلیہ بھی سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اور گواہوں کو ہراساں کرنے کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں اور ایک حالیہ ڈاکومنٹری فلم میں ان کے خاندان کی تفتیش کی خفیہ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

نیتن یاہو کی قانونی ٹیم مسلسل مقدمات کو طول دے رہی ہے تاکہ وہ جب تک ممکن ہو وزیر اعظم کی کرسی پر برقرار رہیں اور جیل جانے سے بچے رہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔