امریکی فوج کا آبنائے ہرمز میں معتدد ایرانی ڈرونز گرانے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے انتباہی فائرنگ کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب امریکا نے تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے کئی ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں ایک دھماکہ ہوا، جو دراصل آبنائے ہرمز کی طرف داغا گیا ایک انتباہی فائر تھا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کی فوری وجہ تو سامنے نہیں آئی لیکن یہ ان بحری جہازوں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے، جنہوں نے اس اہم آبی گزرگاہ میں قوانین کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ وعدہ شکنی سے باز رہے، ورنہ جو بوؤ گے وہی کاٹو گے، ایرانی اسپیکر
دوسری طرف امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے متعدد ایرانی ڈرونز کو مار گرایا ہے، تاہم امریکی فوج نے ڈرونز کی تعداد نہیں بتائی اور کہا کہ یہ راستہ اب بھی جہاز رانی کیلئے کھلا ہے۔
ایران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر صرف ایران اور عمان کی خودمختاری ہے اور یہ کوئی عالمی سمندر نہیں ہے، اس لیے یہاں سے گزرنے والے جہازوں کو ٹیکس دینا ہوگا اور کوئی بھی ایران کی خودمختاری کو چیلنج نہیں کر سکتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











