لبنان میں 2 مارچ کے بعد پہلی بار کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا، اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اتوار کا دن وہ پہلا دن تھا، جب لبنان میں اقوامِ متحدہ نے اب تک کوئی فضائی حملہ یا راکٹ فائر نہیں دیکھا۔
نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اتوار کا دن وہ پہلا دن تھا جب جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں نے 2 مارچ کو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک کوئی فضائی حملہ یا راکٹ فائر ریکارڈ نہیں کیا۔ کارروائیوں میں یہ کمی پیر کی صبح تک جاری رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم دشمنی میں اس کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم دل سے امید کرتے ہیں کہ زمین پر موجود لوگوں کی خاطر یہ رجحان جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے لبنان میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ سسٹم قائم کر دیا، امریکی اہلکار
ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود، لبنان میں اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس کے امن دستے مشن کے پورے آپریشنل علاقے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوج کی زمینی سرگرمیوں کا مشاہدہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں بکتر بند گاڑیوں کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ اور لاجسٹک سرگرمیاں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، حالانکہ یہ اب کم سطح پر آ گئی ہیں۔
اسٹیفن ڈوجارک کے مطابق، امن دستوں نے صرف ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے متعدد فضائی حملے اور 451 فائرنگ کے واقعات مانیٹر کیئے تھے، اتوار کا دن وہ پہلا دن تھا، جب لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں نے اب تک کوئی فضائی حملہ یا راکٹ فائر نہیں دیکھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












