ہفتہ، 26-ستمبر،2026
ہفتہ 1448/04/15هـ (26-09-2026م)

پازیٹو پیس انڈیکس میں طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی سامنے آگئی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار

26 ستمبر, 2026 09:03

افغانستان میں امن، حکمرانی اور آزادیِ اظہار کی صورتحال سے متعلق پازیٹو پیس انڈیکس 2026 میں اہم اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق افغانستان دنیا کے نچلے درجے پر موجود ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

آسٹریلوی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی پازیٹو پیس رپورٹ 2026 کے مطابق افغانستان 163 ممالک کی فہرست میں 157 ویں نمبر پر موجود ہے۔

رپورٹ میں افغانستان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے امن، حکمرانی اور آزادیِ اظہار سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں ملک کی کارکردگی میں نمایاں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پازیٹو پیس انڈیکس میں افغانستان کی کارکردگی گزشتہ عرصے کے دوران مزید تنزلی کا شکار ہوئی ہے اور مجموعی طور پر 3.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کے جائزے کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران افغانستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جہاں پازیٹو پیس کی صورتحال میں اس سطح کی تنزلی سامنے آئی۔

رپورٹ میں آزادیِ صحافت کے حوالے سے بھی افغانستان کی صورتحال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا گیا ہے۔ افغان رجیم کے دور میں صحافتی آزادی کے اشاریے میں 78.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

78.8 فیصد کی یہ گراوٹ افغانستان میں آزادیِ اظہار اور میڈیا کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے اور رپورٹ کے مطابق اس کے نتیجے میں افغانستان جنوبی ایشیا میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے بدترین کارکردگی والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

پازیٹو پیس انڈیکس میں افغانستان کی کم درجہ بندی اور گزشتہ دہائی کے دوران مجموعی تنزلی ملک میں امن، حکمرانی اور آزادیِ اظہار سے متعلق موجود مسائل کو نمایاں کرتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔