پیر، 28-ستمبر،2026
پیر 1448/04/17هـ (28-09-2026م)

دباؤ کے باوجود عالمی تجارتی رابطے بحال ہیں، دنیا امریکہ کی جاگیر نہیں، کاظم غریب آبادی

28 ستمبر, 2026 09:53

دنیا کو ایران سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کی امریکی دھمکیوں پر کاظم غریب آبادی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو امریکہ کی جاگیر نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے اس دعوے کی شدید مذمت کی، جس میں انہوں نے دنیا بھر میں ایسے وفد بھیجنے کا فخر کیا تھا، جو مختلف ممالک کو ایران کے ساتھ معاشی تعلقات منقطع کرنے پر مجبور کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف معاشی دباؤ کی مہم نے دنیا کو ایران سے تجارت روکنے پر مجبور کردیا، امریکی وزیر خارجہ

کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ آزاد حکومتیں اپنے تعلقات کا فیصلہ اپنے مفادات کی بنیاد پر کرتی ہیں نہ کہ امریکی خزانہ کے احکامات پر۔ دھمکیوں اور پابندیوں کے ذریعے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔ دنیا امریکہ کی جاگیر نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔