بہادر کشمیری رہنماء اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 33 سال مکمل

اشفاق مجید وانی سے لے کر برہان وانی تک تحریکِ آزادی کی تاریخ خون سے لکھی جا رہی ہے، ان کی شہادت پر وادی بھر میں پر تشدد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
فٹبال، ٹیبل ٹینس اور میراتھون کے بہترین کھلاڑی اشفاق مجید وانی 5 ستمبر 1966 کو سرائے بالا سرینگر میں پیدا ہوئے۔ 1985 میں بین الریاستی میراتھون ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 1984 میں معروف کشمیری رہنما مقبول بٹ کی شہادت سے بے حد متاثر ہوئے۔
23 مارچ 1987 کو مسلم یونائٹڈ فرنٹ کو انتخابات سے دور رکھنے کے لئے بھارتی فوج نے اشفاق مجید وانی اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا۔ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے جواب میں اشفاق مجید وانی نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ میں شمولیت اختیار کی اور تحریکِ آزادی کے سرگرم رکن بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی سری لنکا میں شرمناک شکست کے بعد انخلاء کو 23 سال مکمل
اشفاق وانی کی 3 سالہ جدوجہد نے وادی کشمیر میں تحریکِ آزادی کی نئی روح پھونک دی، جن کی قیادت میں ہزاروں نوجوان بھارت کے غاصبانہ اقدام کے خلاف تحریکِ آزادی کشمیر میں شامل ہوئے۔
بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق 10 ہزار سے زائد کشمیری نوجوان اشفاق مجِید وَانی سے متاثر ہو کر تحریک آزادی کشمیر میں شامل ہوئے۔ 30 مارچ 1990 کو 23 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران سرینگر کے علاقے حَوّل میں جامِ شہادت نوش کیا۔
اشفاق مجِید وَانی نے 1990 میں رمضان المبارک کے تیسرے روزے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ اُن کی ڈائری کے مطابق ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں شہادت اُن کی دلی خواہش تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










