پیر، 24-اگست،2026
پیر 1448/03/11هـ (24-08-2026م)

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے غیر ملکی جہازوں کو فیس دینا ہو گی، ایرانی پارلیمانی کمیٹی میں بل منظور

24 اگست, 2026 08:58

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم مسودہ قانون کی دفعہ منظور کر لی، جس کے تحت بحری جہازوں پر خدمات کی فیس عائد کی جائے گی۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے ’’آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹریٹجک اقدام‘‘ کے نام سے پیش کیے گئے مسودہ قانون کی دفعہ 3 کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتے میں دوسری بار آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دیا

اس نئی قانون سازی کی شق کے تحت جن ممالک کے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت ہو گی، انہیں اس گزرگاہ کے دوران فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے بدلے فیس ادا کرنا پڑے گی۔

ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے مطابق اس فیس میں ماحولیاتی خدمات، ایندھن کی فراہمی، انشورنس اور تحفظ جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔

یہ قانونی شق اس اسٹریٹجک قانون سازی کا حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی توانائ کے لیے انتہائی اہم سمجھی جانے والی سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کا نیا فریم ورک تیار کرنا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔