امریکی اقدامات اب خود ان پر الٹے پڑ رہے ہیں، ایرانی اسپیکر کی شدید تنقید

ایرانی اسپیکر نے امریکی صدر کی معاشی پالیسیوں اور گوشت کی قیمتیں کم کرنے کے اقدامات کا مذاق اڑاتے ہوئے شدید طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی صدر کی جانب سے ملک میں گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور معاشی بحران سے نمٹنے کی پالیسیوں پر شدید اور طنزیہ تنقید کی ہے۔
قالیباف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر کا گوشت کی قیمتیں کم کرنے کے لیے منجمد گوشت درآمد کرنے کا منصوبہ شاید کچھ دیر کے لیے کام کر جائے، لیکن معیشت اس طرح نہیں چلائی جا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں : یہ بار بار دکھائی جانے والی ایک پرانی فلم ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی پابندیوں پر طنز
سخت طنز کرتے ہوئے ایرانی اسپیکر نے امریکی انتظامیہ سے سوال کیا کہ مالیاتی بانڈز کے حوالے سے امریکی حکومت کا کیا منصوبہ ہے؟ کیا وہ اس کے لیے منجمد شرح منافع متعارف کرائیں گے؟
انہوں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا اب امریکا میں شہریوں کو رہائش کی فراہمی کے لیے منجمد گھر خریدار لائے جائیں گے اور کیا غریب طبقے کی اجرتوں کو پورا کرنے کے لیے منجمد تنخواہیں رکھی جائیں گی؟
باقر قالیباف نے امریکا کے اندرونی معاشی بحران اور اس کی خارجہ پالیسی کو جوڑتے ہوئے کہا کہ اس وقت واحد چیز جو اب بھی حرکت میں ہے اور پوری طرح کام کر رہی ہے، وہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کا خود امریکا پر ہی الٹا پڑنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی تمام تدبیریں اور سازشیں اب الٹی ہو کر خود امریکی معیشت اور پالیسی سازوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












