منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے،سوات کبل دھماکے کی ابتدائی رپورٹ

25 اپریل, 2023 13:27

سوات کبل دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ شارٹ سرکٹ سے ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا،مال خانےمیں گولہ بارود کو آگ لگی ،دھماکے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کبل دھماکے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق دھماکے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ عابد مجید اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شامل ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کو تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے سی ٹی ڈی کے 2 افسروں سمیت 15 اہلکار شہید جب کہ 57 زخمی ہوئے۔

 یہ پڑھیں : سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے 2 افسروں سمیت 17 اہلکار شہید

Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔