مشرف کے مارشل لاء میں بھی ایسی بربریت نہیں دیکھی، عمران خان کی پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی مذمت

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپے پر شدید مذمت کی ہے۔
عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کے گھر پر غیرقانونی چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پرویزالہٰی کے گھر پر چھاپے میں خواتین تک خیال نہیں رکھا گیا، پاکستان میں آنکھوں کے سامنے جمہوریت کو ختم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات،آئین اور انسانی حقوق کی کوئی حیثیت نہیں رہی، فسطائیت اور جنگل کا قانون رائج کردیا گیا ہے، یہ سب پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا لندن پلان کاحصہ ہے، انہون نے پہلے میرے گھر پر حملہ کیا اب پرویزالہٰی کے گھر پر حملہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن اور پولیس کا آپریشن ناکام، پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیا جا سکا
انہوں نے کہا کہ مشرف کے مارشل لاء میں بھی ایسی بربریت نہیں دیکھی، کیا کبھی ریاست نے ان چور ڈاکو شریف اور زرداری کے گھروں پر ایسے حملے کیے، آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جارہا ہے، کل قوم کو لائحہ عمل دوں گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









