کراچی میں اگلے تین روز تک گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

کراچی: شہر قائد میں اگلے تین روز کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جنوبی بلوچستان اور سندھ میں برقرار ہے، سسٹم یکم مئی تک سندھ پر اثر انداز رہ سکتا ہے، سسٹم کا پھیلاؤ شمالی بحیرہ عرب تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 28 اپریل سے 7 مئی تک بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے 3 روزکے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اتوار کو گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی وقفے وقفے سےگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
حکام محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ کے مخلتف حصوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ سندھ کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کا امکان ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









