منگل، 17-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

دشمن عوام اور مسلح افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے: آرمی چیف

29 اپریل, 2023 13:41

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دشمن عوام اور مسلح افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے، عوام اور پاک فوج کے باہمی رشتے کو قائم ودائم رکھا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، سب سے اہم ذمہ داری مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے، ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، کوئی فرض مادرِ وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں۔

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہے، قائد کے نظریہ میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں، امن کیلئے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج اپنے فرض کو نبھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی چینی فوج کے کمانڈرسے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

ان کا کہنا تھا کہ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے، اپنے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن کو پہچاننا ہوگا، دشمن عوام اور مسلح افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے، عوام اور پاک فوج کے باہمی رشتے کو قائم ودائم رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام ہماری سلامتی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، سب کو جان لینا چاہیے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے بغیر علاقائی امن مبہم رہے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔