اپنی ذات سے بالا تر ہوکر انصاف کی بات کرنا ہوگی: احسن بھون

کوئٹہ: احسن بھون کا کہنا ہے کہ اپنی ذات سے بالا تر ہوکر انصاف کی بات کرنا ہوگی، تمام بار کونسلز جو فیصلہ کریں گی اس پر عمل کیا جائے گا۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کا کوئٹہ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر کسی کو ذات سے بالا تر ہوکر انصاف قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، عدالت کو چند ججز کے ذریعے چلایا جارہا ہے، ہمیں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا طاقت کے استعمال کیخلاف سپریم کورٹ بار کے مؤقف پر اظہار تشکر
احسن بھون کا کہنا تھا کہ ہمیشہ آئین، جمہوریت کی بات کی ہے، ہم نے ہمیشہ آئین کی بالادستی کی بات کی ہے، آئینی بحران کیسے شروع ہوا اس پر غور کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات سے بالا تر ہوکر انصاف کی بات کرنا ہوگی، تمام بار کونسلز جو فیصلہ کریں گی اس پر عمل کیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









